• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر اعظم کی اجازت سے آصف زرداری سے ملا تھا، پرویز الہیٰ


اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہیٰ نے کہا ہے کہ انہوں نے وزیراعظم عمران خان سے اجازت لے کر سابق صدر آصف زرداری سے ملاقات کی۔

جیو نیوز کے پروگرام ’کیپٹل ٹاک‘ میں  گفتگو کرتے ہوئے چوہدری پرویز الہٰی نے کہا کہ آصف زرداری نے ان کے کہنے پر پنجاب سے سینیٹ انتخابات کے لیے اپنے ارکان دستبردار کروائے۔

 تحریک انصاف کے اگلے انتخابات میں کامیابی کے امکانات کے سوال پر پرویز الہٰی نے ذو معنی انداز میں کہا کہ ضمنی انتخاب کے نتائج سامنے ہیں، اب تو دو سال رہ گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر پی ٹی آئی والے باتیں مانتے تو حالات کافی بہتر ہوتے۔

تازہ ترین