• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیلی فورنیا کے جنگلات میں آتشزدگی،مکینوں کی نقل مکانی

سکرامنٹو ( نیوزڈیسک) امریکی ریاست کیلیفورنیا کے جنگلات میں اچانک آگ بھڑک اٹھی،جس کے نتیجے میں ہزاروں ایکڑ اراضی جل کر خاکستر ہوگئی۔ خبررساں اداروں کے مطابق شدیدگرم اور خشک موسم کے باعث جنگلات میں آگ لگنے کے باعث قریبی علاقوں کے مکینوں نے جان بچانے کے لیے نقل مکانی شروع کردی ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق لاس پیدریس نیشنل فاریسٹ کے علاقے میں بھڑکنے والی آگ اب تک 2ہزار 877 ایکڑ تک پھیل چکی ہے۔فائر بریگیڈ کا عملہ آگ پر قابو پانے کی کوشش کررہا ہے
تازہ ترین