• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

PSGP کی تعمیر، پٹرولیم ڈویژن صاف ذہن کیساتھ آئے، سی سی او سی

اسلام آباد (خالد مصطفیٰ) سی سی او سی نے کہا ہے کہ PSGP کی تعمیر کیلئے پٹرولیم ڈویژن صاف ذہن کیساتھ آئے؛ روس سے PSGP پر مذاکرات میں ناکامی کی صورت میں PD ایل این جی۔ III پائپ لائن تعمیر کرنا چاہتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کابینہ کمیٹی برائے توانائی (سی سی او ای) نے پٹرولیم ڈویژن سے مطالبہ کیا ہے کہ ایک مہینے بعد وہ صاف ذہن کے ساتھ آئے اگر وہ روسی حکومت کی 26 فیصد حصص داری کے ساتھ پاکستان اسٹریم گیس پائپ لائن (پی ایس جی پی) تعمیر کرنا چاہتا ہے یا سوئی سدرن ، سوئی ناردرن اور پیپکو پارکو کی کمپنی کے کنسورشیم کے تحت ایل این جی۔ III پائپ لائن تعمیر کرنا چاہتا ہے۔ پٹرولیم ڈویژن متبادل منصوبے کے طور پر ایل این جی۔ III پائپ لائن تعمیر کرنا چاہتا ہے اگر روس کے ساتھ PSGP ، جسے نارتھ ساؤتھ گیس پائپ لائن بھی کہا جاتا ہے، پر مذاکرات ناکام ہوجائیں۔ پیٹرولیم ڈویژن نے متبادل تجویز 5 جنوری 2018 کو لئے گئے ای سی سی کے فیصلے کی بنیاد پر کی ہے جس کے تحت 1.2 ارب مکعب فٹ یومیہ گیس (بی سی ایف ڈی) گنجائش 42 انچ قطر کے ساتھ کراچی سے لاہور تک 1150 کلو میٹر کی RLNG-III پائپ لائن کیلئے فنانسنگ بھی منظور کی گئی تھی۔ سی سی او ای نے پٹرولیم ڈویژن سے ایک ماہ کے عرصہ کے بعد ایک پراجیکٹ پروپوزل کے ساتھ بھی آنے کو کہا ہے جیسا کہ حکومت ملک کے نظام میں مزید ایل این جی کھینچنے کے لئے درکار بنیادی ڈھانچے کی تعمیر میں تاخیر کی متحمل نہیں ہے۔

تازہ ترین