• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کلبھوشن کو NRO عمران خود دیں ہم سہولت کار نہیں بنیں گے، بلاول

اسلام آباد (نیوز ایجنسیز) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کلبھوشن یادیو سے متعلق سینیٹ میں پیش بل کی مخالفت کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کلبھوشن کو خود این آ ر او دیدیں، ہم سہولت کار نہیں بنیں گے ، اڈے دینے کے معاملہ پر عمران خان کے بیان پر یقین نہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرا ت کے روز پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جبکہ بلاول ہاؤس کراچی سے جاری بیان میں بلاول بھٹو نے کراچی کی صنعتوں کے لئے گیس کی فراہمی منقطع کرنے کے عمل پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان منظم طریقے سے پاکستانی معیشت اور ریاستی اداروں کو تباہ کرنے کے منصوبے پر عمل پیرا ہیں، کراچی کی صنعتوں کو سوئی گیس کی فراہمی روک کر عمران خان نے ملکی معیشت پر ایک اور کاری ضرب لگائی ہے۔

تازہ ترین