• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دوسرے امیرِ جماعتِ اسلامی میاں طفیل محمد کی بارہویں برسی

پاکستان میں اسلامی نظامِ حیات کے نفاذ کے خواب کی عملی تعبیر کے لیے جدوجہد کرنے والے جماعتِ اسلامی کے سابق امیر میاں طفیل محمد کی آج بارہویں برسی ہے۔

میاں طفیل محمد ایک نظریاتی سیاستدان اور ذاتی زندگی میں سنجیدہ شخصیت تھے، وہ 1914ء میں ریاست کپور تھلہ میں پیدا ہوئے، گورنمنٹ کالج لاہور سے گریجویشن کے بعد 1935ء میں پنجاب یونیورسٹی سے قانون کی ڈگری لی۔

1944ء میں میاں طفیل محمد جماعتِ اسلامی کے سیکریٹری مقرر ہوئے، وہ جماعتِ اسلامی کے بانی مولانا مودودی رحمۃ اللّٰہ علیہ کے معتمد ساتھیوں میں شامل تھے۔

میاں طفیل محمد کو مولانا مودودی رحمۃ اللّٰہ علیہ کی جانشینی کا شرف بھی حاصل ہوا، اس طرح وہ جماعتِ اسلامی کے دوسرے امیر تھے۔

میاں طفیل محمد 1972ء سے 1987ء تک 3 مرتبہ جماعتِ اسلامی کے امیر منتخب ہوئے، امارت سے فراغت کے بعد درس و تدریس اور تصنیف میں مشغول ہو گئے، کئی کتابیں تصنیف کیں، حضرت داتا گنج بخش رحمۃ اللّٰہ علیہ کی مشہور کتاب ’کشف المجوب‘ کا اردو زبان میں ترجمہ بھی کیا۔

میاں طفیل محمد اپنی وفات کے وقت تک ادارہ معارفِ اسلامی کے چیئرمین، رابطہ اسلامی کے رکن اور عالمی مساجد کونسل کے ممبر تھے۔

25 جون 2009ء کو سانس کی تکلیف اور دماغ کی شریان پھٹنے سے خالقِ حقیقی سے جا ملے، میاں طفیل محمد ایک متحرک، منظم اور راست باز رہنما کے طور پر ہمیشہ یاد رکھے جائیں گے۔

تازہ ترین