• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹاک شوز کے میزبان اپنے مقاصد کیلئے میری والدہ کے بارے میں سوال کرتے ہیں: صبور علی

پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ صبور علی نے انکشاف کیا ہے کہ ٹاک شوز کے میزبان اپنے مقاصد کے لیےجان کر اُن سے اُن کی والدہ کے بارے میں سوال کرتے ہیں۔

حال ہی میں صبور علی نے برطانوی نشریاتی ادارے کو ایک خصوصی انٹرویو دیا جس میں اُنہوں نے اپنی زندگی کے مختلف واقعات کے بارے میں گفتگو کی۔

دوران انٹرویو صبور علی نے انکشاف کیا کہ وہ جب بھی ٹاک شوز میں جاتی ہیں تو وہاں جان بوجھ کر اُن سے اُن کی والدہ کے بارے میں سوالات کیے جاتے ہیں۔

صبور علی نے کہا کہ ’ہم بہن بھائیوں کے لیے ہماری والدہ کے بارے میں گفتگو کرنا بہت مشکل ہے کیونکہ ہم جذباتی ہوجاتے ہیں اور دل بھر آتا ہے لیکن اس کے باوجود بھی ٹاک شوز کے میزبان صرف اپنے شو کی ریٹنگ کے مقصد کی خاطر مجھ سے اس بارے میں لازمی سوالات کرتے ہیں۔‘

اداکار نے کہا کہ ’جب ہم تینوں بہن بھائی ساتھ بیٹھے ہوتے ہیں تو ہم اُس وقت بھی ہماری والدہ کے بارے میں  کوئی بات چیت نہیں کرتے کیونکہ ہمیں معلوم ہے کہ سب ہی غمزدہ ہوجائیں گے۔‘

اُنہوں نے کہا کہ ’مجھے معلوم ہوتا ہے کہ جب میزبان مجھ سے سوال کرے گا تو مجھے اسکرین پر زوم کرکے دِکھایا جائے اور پھر نہ چاہتے ہوئے بھی آنسو آجاتے ہیں۔‘

صبور علی نے مزید کہا کہ ’مجھے یہ سب دیکھ کر بہت عجیب لگتا ہے کہ کوئی کسی سے اُس بارے میں سوال کرسکتا ہے جو اُس کی کمزوری ہو۔‘

یاد رہے کہ صبور علی اور سجل علی کی والدہ جان لیوا کینسر میں مبتلا ہونے کی وجہ سے 2017 میں انتقال کر گئی تھیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید