• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کے معروف اداکار فیروز خان کی جانب سے باکسنگ کرتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ہے۔

جیو انٹرٹینمنٹ کے بلاک بسٹر ڈرامہ سیریل ’خدا اور محبت‘ کے تیسرے سیکوئل میں مرکزی کردار ادا کرنے والے اداکار فیروز خان نے سوشل میڈیا پر اپنی ایک نئی ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ باکسنگ کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔

فیروز خان جیسے اسکرین پر بہترین اداکاری کے سبب جانے جاتے ہیں ویسے ہی رنگ میں بھی باکسنگ کرتے ہوئے ایک منجھے ہوئے باکسر نظر آ رہے ہیں۔


فیروز خان کا اپنی باکسنگ کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہنا ہے کہ ’وہ باکسنگ رنگ میں باکسنگ کے چیمپئین سے کچھ ٹپس سیکھ رہے ہیں۔‘

واضح رہے کہ اس سے قبل فیروز خان کی جانب سے ایک شو میں شادی سے متعلق دیا گیا بیان کافی وائرل ہوا تھا۔

فیروز خان کا کہنا تھا کہ ’اُنہیں ابھی اس سے بھی چھوٹی عمر میں شادی کرنی چاہیے تھی، وہ سمجھتے ہیں کہ ابھی اُنہوں نے تاخیر سے شادی کی ہے۔‘

فیروز خان نے کہا تھا کہ ’شادی ایک بہت خوبصورت رشتہ ہے، شادی آپ کو بہت کچھ سکھاتی ہے، جیسے ہمارے پیارے نبی کریم محمد ﷺ نے ایک سے زائد شادیاں کیں اسی طرح شادیاں زیادہ کرنی چاہئیں۔‘

تازہ ترین