• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان فلم و ڈرامہ انڈسٹری کے مقبول اداکار فیروز خان نے بیٹے کے ساتھ تیراکی کرتے ہوئے تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔

فیروز خان نےفوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے بیٹے سلطان خان کے ساتھ تیراکی کرتے ہوئے ایک تصویر شیئر کی ہے، جو ان کے مداحوں کی جانب سے بہت پسند کی جارہی ہے۔


انہوں نے تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’میں تم سب سے محبت کرتا ہوں۔‘

فیروز خان کی اس پوسٹ پر ادکارہ حمیمہ ملک نے بھی کمنٹس سیکشن میں اپنے بھائی اور بھتیجے سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے ’ ماشااللہ‘لکھا۔

واضح رہے کہ مارچ 2018ء میں فیروز خان نےعلیزے کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھےتھے، جوڑے کا ایک بیٹا ہے جس کا نام انہوں نے محمد سلطان خان رکھا تھا۔

تازہ ترین