• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوٹلی میں PPP کے جلسے کی تیاریاں، بلاول خطاب کرینگے

آزاد کشمیرکے شہر کوٹلی کے کچہری گراؤنڈ میں پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی)کے آج ہونے والے جلسے کی تیاریاں عروج پر ہیں۔

کوٹلی میں منعقد ہونے والے اس جلسے سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری دن 2 بجے خطاب کریں گے۔

پاکستان پیپلز پارٹی کوٹلی کے ذرائع کے مطابق کچہری گراؤنڈ میں جلسے کے لیے اسٹیج تیار کیا جا رہا ہے، کرسیاں اور دیگر سامان پہنچ گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے آزاد کشمیر میں انتخابی مہم کا آغاز کر دیا ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے آزاد کشمیر میں انتخابی مہم کے سلسلے میں کوٹلی ڈویژن سے اپنے عوامی رابطوں کا آغاز کیا ہے، کوٹلی میں آج اسی سلسلے میں جلسہ منعقد ہونے جا رہا ہے۔

قومی خبریں سے مزید