• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلاول آج سے آزاد کشمیر میں انتخابی مہم کا آغاز کرینگے

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری آج سے آزاد کشمیر میں انتخابی مہم کا آغاز کریں گے۔

میڈیا کوآرڈینیٹر پی پی پی کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری آزاد کشمیر انتخابی مہم کے سلسلے میں کوٹلی ڈویژن سے اپنے عوامی رابطوں کا آغاز کریں گے۔

بلاول بھٹو کی ریلی کا آغاز دھن گلی سے ہوگا، ریلی ڈڈیال، پلاک چکسواری سے ہوتے ہوئے راجدھانی سے گزرے گی ۔

ریلی کا اختتام دھناں کے مقام پر ہوگا جہاں بلاول بھٹو ڈڈیال اور پلاک چکسواری میں کارکنوں سے خطاب بھی کریں گے۔

تازہ ترین