• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دنیا: کورونا وائرس سے اموات 39 لاکھ 26 ہزار سے زائد

دنیا کا کوئی خطہ کورونا وائرس کی موذی وباء سے محفوظ نہیں، کورونا کی تیسری لہر کے دوران مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔

دنیا بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے پونے 4 لاکھ سے زائد نئے کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ 8 ہزار سے زائد کورونا مریض موت کے منہ میں پہنچ گئے۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 18 کروڑ 12 لاکھ 21 ہزار 327 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے اموات 39 لاکھ 26 ہزار 90 ہو گئیں۔

کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 1 کروڑ 14لاکھ 91 ہزار 855 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 80 ہزار 707 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 16 کروڑ 58 لاکھ 3 ہزار 382 کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات کے اعتبار سے 10 سرِ فہرست ممالک میں 33 کروڑ سے زائد آبادی کا حامل امریکا تا حال پہلے نمبر پر ہے جہاں اس وائرس سے اب تک 6 لاکھ 19 ہزار 152 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 3 کروڑ 44 لاکھ 82 ہزار 672 ہو چکی ہے۔

کورونا وائرس کے امریکا میں 49 لاکھ 66 ہزار 60 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 3 ہزار 855 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 2 کروڑ 88 لاکھ 97 ہزار 460 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔

1 ارب سے زائد آبادی والا ملک بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے دوسرے نمبر پر ہے، جہاں اس وائرس سے 3 لاکھ 94 ہزار 524 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس سے متاثرہ 3 کروڑ 1 لاکھ 83 ہزار 143 مریض سامنے آ چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی اس فہرست میں برازیل تیسرے نمبر پر ہے تاہم یہ اموات کے حوالے سے فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے، جہاں اس جان لیوا وائرس سے 5 لاکھ 11 ہزار 272 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس کے متاثرہ مریضوں کی تعداد 1 کروڑ 83 لاکھ 22 ہزار 760 ہو گئی۔

فرانس میں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 1 لاکھ 10 ہزار 939 ہو چکی ہیں، جہاں اس کے اب تک کل کیسز 57 لاکھ 66 ہزار 315 رپورٹ ہوئے ہیں۔

کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 1 لاکھ 32 ہزار 683 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 54 لاکھ 30 ہزار 753 ہو چکی ہے۔

ترکی میں کورونا وائرس سے اموات 49 ہزار 473 تک جا پہنچی ہیں جبکہ کیسز 53 لاکھ 98 ہزار 878 ہو چکے ہیں۔

برطانیہ میں کورونا وائرس کے باعث اموات کی تعداد 1 لاکھ 28 ہزار 66 ہو گئی جبکہ کیسز کی تعداد 46 لاکھ 99 ہزار 868 ہو چکی ہے۔

ارجنٹینا میں کورونا وائرس کی وباء سے اموات 91 ہزار 979 ہو گئیں جبکہ اب تک اس کے 43 لاکھ 74 ہزار 587 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں۔

اٹلی میں کورونا وائرس سے کُل اموات کی تعداد 1 لاکھ 27 ہزار 418 ہو گئی جبکہ اس کے کل کیسز 42 لاکھ 56 ہزار 451 ہو گئے۔

کولمبیا اس فہرست میں 10 ویں نمبر پر پہنچ گیا ہے جہاں کورونا وائرس 1 لاکھ 3 ہزار 321 زندگیاں نگِل چکا ہے، جبکہ اب تک اس موذی وباء کے 40 لاکھ 92 ہزار 746 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

سعودی عرب اسی فہرست میں 44 ویں نمبر پر پہنچ چکا ہے جہاں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 7 ہزار 743 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ مملکت میں کورونا مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 79 ہزار 390 تک جا پہنچی ہے۔

1 ارب 43 کروڑ سے زائد آبادی والے ملک چین میں کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آیا تھا، چین اس فہرست میں 100 نمبر پر پہنچ چکا ہے، جہاں کورونا مریضوں کی تعداد 91 ہزار 718 ہو چکی ہے جبکہ کُل ہلاکتوں کی تعداد 4 ہزار 636 پر رکی ہوئی ہے۔

کورونا وائرس کی جاری تیسری لہر کے دوران پاکستان کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 29 ویں نمبر پر ہے، ملک میں کورونا سے اموات میں غیر معمولی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 935 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 36 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، مزید 1 ہزار 110 مریض شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز کی شرح 1 اعشاریہ 99 فیصد رہی۔

ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 22 ہزار 188 ہو گئی ہے، جبکہ کُل کورونا مریضوں کی تعداد 9 لاکھ 53 ہزار 842 ہو چکی ہے۔

ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے کُل 32 ہزار 710 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 1 ہزار 995 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ کُل 8 لاکھ 98 ہزار 944 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 46 ہزار 842 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کُل 1 کروڑ 43 لاکھ 71 ہزار 850 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔

پاکستان بھر میں اب تک کُل 1 کروڑ 41 لاکھ 65 ہزار 288 کورونا ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید