• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغان امریکی برادری کا پاکستان پر پراکسی وار کا الزام، خاتمے کیلئے بائیڈن پر زور

کراچی (نیوز ڈیسک)افغان امریکی برادری کے ارکان نے پاکستان پر افغانستان میں پراکسی وار کا الزام لگاتے ہوئے امریکی صدر جو بائیڈن پر زور دیا ہے کہ وہ پاکستان سے افغانستان میں ’پراکسی وار‘ روکنے کا مطالبہ کریں۔ افغان امریکی برادری کے ارکان نے صدر اشرف غنی اور سی ای او عبد اللہ عبد اللہ کی حمایت میں خوش آمدید ریلی نکالی۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ یہاں افغان فوجی دستوں اور افغان نیشنل آرمی اور سیکورٹی فورسز کی حمایت میں موجود ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہ چاہتے ہیں کہ امریکا افغانستان میں پاکستان اسٹیبلشمنٹ کی حمایت سے ہونے والی پراکسی وار کو ختم کرے۔

تازہ ترین