• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور: اسلحے کے زور پر زمین پر قبضہ کرنیوالے 7 ملزمان گرفتار

لاہور کے علاقے برکی میں اسلحے کے زور پر محنت کش کی زمین پرقبضے کی کوشش کرنے والے 7 ملزمان کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا۔

ایس پی کینٹ صاعد عزیز کے مطابق مسلح ملزمان نے محنت کش کی زمین پر قبضے کی کوشش کی تھی جس پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

ملزمان سے 5 آٹومیٹک رائفلیں، پسٹلز، درجنوں میگزین اور گولیاں برآمد کر لی گئی ہیں۔

ملزمان میں شہباز، حبیب، کامران، ماجد، بابر، عثمان اور وسیم شامل ہیں جن سے تفتیش کی جا رہی ہے۔

تازہ ترین