• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جوہر ٹاؤن دھماکے میں ملک دشمن ایجنسی ملوث تھی، وزیراعلیٰ پنجاب

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ 23 جون کو جوہر ٹاؤن میں ہونے والے کاربم دھماکے کے دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے، دھماکے میں ملک دشمن ایجنسی ملوث تھی۔

عثمان بزدار نے پریس کانفرنس میں کہا کہ صوبے کےتمام ہائی پروفائل کیسز کو ٹریس کرلیا گیا ہے، سی ٹی ڈی نے 16 گھنٹےمیں دھماکے میں ملوث افراد کا تعین کیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ دھماکےمیں ملوث بین الاقوامی اورمقامی کرداروں کا تعین کرلیا گیا، دہشت گردی کے واقعے میں ملک دشمن ایجنسی ملوث تھی۔

آئی جی پنجاب نے کہا کہ جے آئی ٹی تشکیل دے دی گئی، ہم نے پورے نیٹ ورک کا پتا لگا لیا تھا اوران کو گرفتار کرنا تھا، دھماکے میں ملوث 10 افراد ہماری تحویل میں ہیں۔

آئی جی پنجاب نے کہا کہ ملک دشمن ایجنسی کے افراد کی نشاندہی کرلی گئی ہے، پورے نیٹ ورک کی تفصیلات چندگھنٹوں میں حاصل کی گئیں، ملک دشمن ایجنسی کوبہت سارے ایجنٹ مل جاتے ہیں۔

تازہ ترین