• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صدر بائیڈن سے ملاقات کا پروگرام نہیں، قومی اسمبلی جیسے کارٹون سندھ میں بھی ہیں، بلاول بھٹو


پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی جیسے کارٹون سندھ اسمبلی میں بھی ہیں،صدر بائیڈن سے ملاقات کا کوئی پروگرام نہیں ہے۔

پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ تحریک انصاف اب بھی کنٹینر پر کھڑی ہے، اسپیکر سندھ اسمبلی ایوان کی حیثیت کو سنبھالے گا۔

انہوں نے کہا کہ صوبے کی اپوزیشن جماعتوں سے پوچھا جائے کہ سندھ بجٹ پر ایک بھی کٹ موشن کیوں نہیں لائے؟

پی پی چیئرمین نے مزید کہا کہ گجرنالے سے متعلق میرے صوبے میں انسانی حقوق کا سنگین معاملہ پیدا ہوگیا ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ گجر نالے سے متعلق فیصلے سے ایک لاکھ لوگ متاثرے ہوئے، وبا کے دوران لوگوں کو زبردستی بے گھر کیا گیا، اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی تنظیم نے بھی معاملےکا نوٹس لیا۔

بلاول بھٹو زرداری نے یہ بھی کہا کہ عدالتی فیصلوں کا احترام کرتے ہیں، متاثرین گجر نالہ کی اپیلیں مسترد ہو گئیں۔

انہوں نے کہا کہ امریکا کو اڈے دینے سے متعلق عمران خان کے بیان کو سنجیدہ نہیں لیتے، اس حوالے قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں اپنا موقف رکھیں گے۔

پی پی چیئرمین نے کہا کہ صدر بائیڈن سے ملاقات کا کوئی پروگرام نہیں ہے، افغانستان پر قومی سلامتی کمیٹی کی ہماری تجویز پر اسپیکر اسد قیصر نے اجلاس بلایا ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کرے گی، یہ کمیٹی ہماری ہی تجویز پر بنائی گئی ہے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ لاہور میں آصف زرداری سے ملنے والوں کا ہم نے خیرمقدم کیا ہے، سابق صدر لاہور میں اپنے اسپیشلسٹ ڈاکٹر سے ملنے گئے تھے، ان کا دورہ معمول کا تھا۔

تازہ ترین