• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زلفی بخاری نے اسرائیل کا کوئی دورہ نہیں کیا، دفتر خارجہ


ترجمان دفتر خارجہ نے سابق معاون خصوصی زلفی بخاری کے دورہ اسرائیل کے حوالے سے خبروں کو بے بنیاد اور گمراہ کن قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ زلفی بخاری نے اسرائیل کا ایسا کوئی دورہ نہیں کیا، اس سلسلے میں سابق معاون خصوصی زلفی بخاری کی طرف سے دوٹوک بیان بھی جاری کیا جا چکا ہے۔

دفتر خارجہ سے جاری بیان میں ترجمان کا کہنا تھا کہ اسرائیل کے متعلق پاکستان کی پاکستان کے اصولی موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ اس سے قبل 18 دسمبر 2020 کو بھی وزارت خارجہ نے اسی طرح کی غلط خبروں کو مسترد کردیا تھا۔

دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان نے 1967 سے قبل کی سرحدوں اور القدس شریف کو فلسطینی ریاست کا دارالحکومت بنانے کے ساتھ مستقل طور پر دو ریاستوں کے حل پر زور دیا ہے۔

تازہ ترین