• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لیورپول اور سیویلا ،یورپا فٹ بال کپ کےفائنل میں پہنچ گئیں

لندن(جنگ نیوز) لیور پول اور سیویلا کی ٹیمیں یورپا فٹ بال کپ فائنل میں پہنچ گئیں۔ لیورپول نے ویلاریال اور سیویلا نے ڈونٹیسک کو شکست دی۔ یورپا لیگ کے سلسلے میں کھیلے گئے سیمی فائنل کے سیکنڈ لیگ میچ میں لیورپول نے شاندار کھیل کی بدولت حریف کلب ویلاریال کو 3-0 گولز سے شکست دی اور ایگریگیٹ اسکور 3-1 سے کامیابی حاصل کر کے فائنل میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کیا، ویلاریال فرسٹ لیگ میں برتری کے باوجود سیکنڈلیگ میں متاثر کن کارکردگی دکھانے میں ناکام رہا۔ دوسرے سیمی فائنل میں سیویلا نے شاکترڈونٹسک کو 3-1 گولز سے ہرایا اور ایگریگیٹ اسکور 5-3 سے فتح حاصل کر کے فائنل کیلئے کوالیفائی کیا، دونوں ٹیموں کے درمیان فرسٹ لیگ 2-2 گول برابری پر ختم ہوئی تھی۔
تازہ ترین