• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیٹرول مزید مہنگا، پشاور کے شہر ی بھی پریشان


پیٹرول کی قیمت میں فی لیٹر 2 روپے اضافہ ہوا ہے جس سے پشاور میں بھی شہری پریشان ہیں اور کہتے ہیں کہ پیٹرول کی قیمت میں اضافے سے دوسری اشیائے ضروریہ بھی مہنگی ہوجائیں گی۔

ملک بھر کی طرح پشاور میں بھی شہری پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے باعث پریشان ہیں، شہریوں کا مطالبہ ہے کہ پیٹرول کی قیمت میں اضافے کا فیصلہ واپس لیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ پہلے ہی مہنگائی نے اُن کے ہوش اڑا رکھے ہیں پیٹرول کی قیمت میں اضافہ دوسری اشیائے ضروریہ کو بھی مہنگا کردے گا۔

قیمت میں 2 روپے اضافے کے بعد پیٹرول پمپوں پر شہری کم دکھائی دے رہے ہیں جبکہ خیبر پختونخوا میں سی این جی کی سپلائی بند ہونے کا آج تیسرا دن ہے۔

تازہ ترین