• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بہاولپور: طلاق دینے پر خاتون نے سابق شوہر اور نند کو قتل کر دیا

بہاول پور میں طلاق دینے کے رنج میں خاتون نے اپنے سابق شوہر اور نند کو تیز دھار آلے سے قتل کر دیا۔

پولیس نے ملزمہ کو گرفتار کر لیا، مقتول نے ایک روز قبل اپنی بیوی کو طلاق دی تھی۔

ڈسٹرکٹ پولیس بہاول پور کے ترجمان کے مطابق بستی گاڈراں میں کلثوم نامی خاتون کو اس کے شوہر مصطفیٰ قدیر نے ایک روز قبل طلاق دی تھی۔

طلاق دینے کے رنج میں ملزمہ نے اپنے سابق شوہر مصطفیٰ قدیر اور اپنی نند ساجدہ کو سوتے ہوئے تیز دھار آلے سے قتل کر دیا۔


واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس نے فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے ملزمہ کو گرفتار کر لیا اور آلہ قتل بھی برآمد کر لیا ہے۔

پولیس نے مقتول بہن بھائی کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا ہے، جبکہ ملزمہ سے تفتیش کی جا رہی ہے۔

تازہ ترین