• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیروز خان انور اقبال کی جلد صحتیابی کیلئے دعاگو

معروف اداکار فیروز خان نے ماضی کے لیجنڈری اداکار انور اقبال کی صحت کے حوالے سے پوسٹ کرتے ہوئے ان کی جلد صحتیابی کیلئے دعاکی ہے۔

سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے ایک بیان میں فیروز خان نے لکھا کہ ’لیجنڈری اداکار انور اقبال خرابیِ صحت کی سنگین صورتحال سے لڑ رہے ہیں۔‘

انہوں نے لکھا کہ وہ ان کے لیے دعا گو ہیں کہ اللہ انہیں جلد صحتیاب کرے۔(آمین)

طبیعت کے حوالے سے خبروں اور تصویروں کے سوشل میڈیا پروائرل ہونے کے بعد پاکستان شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار انور اقبال نے ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے اپنی طبیعت کے حوالے سے خبروں پر ردعمل دیا تھا۔

انور اقبال کے نام سے منسوب ایک فیسبُک اکاؤنٹ سے پوسٹ سامنے آئی تھی  جس میں ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا تھا کہ میں دعائیں کرنے والے تمام لوگوں کا شکرگزار ہوں لیکن مجھے کچھ لوگوں نے مایوس بھی کیا ہے۔

پوسٹ میں کہا گیا تھا کہ دورانِ علاج میری تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل کی گئیں جس سے مجھ سمیت میری فیملی کی پرائیویسی متاثر ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں یہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ اداکار انور اقبال کو شدید علالت کی وجہ سے کراچی کے ایک اسپتال میں داخل کیا گیا ہے جہاں اُن کا علاج جاری ہے۔

تازہ ترین