راولپنڈی(اپنے رپورٹر سے) کمشنرراولپنڈی ڈو یژن سید گلزار حسین شاہ نے کہا ہے کہ ڈینگی کے خلاف جد و جہد میں سر کا ری محکمے روابط بہتر بنائیں۔ کیبنٹ کمیٹی برائے ڈینگی کو بر یفنگ دیتے ہوئے اور کمشنر آفس میں ڈینگی کے ہفتہ وارانہ اجلاس میں انہوں نے کہا کہ ضلع راولپنڈی کی تین یو نین کو نسلوں ڈھوک منگٹال، پیر و دھائی اور واہ میں بر یٹیو انڈ کس تین سے زیادہ ہوا جہاں فوری طور پر ضروری کاروائی عمل میں لاتے ہوئے سو یپنگ سرو یلئینس، آگاہی مہم، واٹر سپلائی کی بہتری اور سینی ٹیشن سے متعلقہ مسائل کو حل کیا گیا جس کی وجہ سے اب انڈ کس تین سے نیچے ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ مون سون کی آمد ہے اور اس میں متو قع با ر شوں کے پیش نظر ضروری ہے کہ ان ڈوراورآ ؤ ٹ ڈور سر گر میوں کو تیز تر کیا جائے اورگو دا موں، ہسپتالوں، فیکٹر یز، ٹا ئر شا پس و قبر ستانوں پر خصوصی تو جہ دی جائے۔ برسات میں متوا تر با ر شوں کی و جہ سے جگہ جگہ پا نی کھڑا ر ہنے کی شکایات ر ہتی ہیں جو کہ ڈ ینگی بر یڈ نگ کا با عث بنتے ہیں۔اجلاس میں بتا یا گیاکہ مو جو دہ مو سم کے پیش نظر نظر ان ڈور و آ ؤٹ ڈور و یکٹر سر ویلیئنس پرخصو صی تو جہ دی جا رہی ہے۔ ضلع راولپنڈی میں اب تک02 کنفرم مر یض رپورٹ ہوئے ہیں جو کا میاب علاج معالجے کے بعد ڈ سچارج ہو چکے ہیں۔ یکم جنوری 2021سے اب تک ان ڈور لاروا میں سے 5356 جبکہ آؤٹ ڈور میں سے696 لاروا ملے جہاں مطلوبہ کاروائی عمل میں لائی گئی۔۔ ایس او پیز کی خلاف ورزی کر نے والوں کے خلاف بلا امتیاز کاروائیاں عمل میں لائی جا رہی ہیں۔ اس سلسلے میں اب تک 49 ایف آئی آرز، 305 چالان، 1391 نو ٹسز اور88جگہوں کو سیل کیا گیا۔