• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیئرمین سینٹ نے فٹ بال کے فروغ کے لئے کمیٹی تشکیل دیدی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) چیئرمین سینٹ نے فٹ بال کے فروغ کے لئے کمیٹی تشکیل دیدی ین سینیٹ صادق سنجرانی نے ملک میں فٹ بال کے فروغ کے لئے خصوصی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ سینیٹر فیصل سلیم رحمان کو کمیٹی کا کنوینر جبکہ کمیٹی کے دیگر ممبران میں سینیٹر روبینہ خالد ، خالدہ اٹیب ، عرفان اللہ خان ، احمد خان ، سیف اللہ ابڑو ، صابر شاہ اور طلحہ محمود شامل ہیں۔ یہ کمیٹی جلد ہی وزارت بین الصوبائی (آئی پی سی) کے عہدیداروں سے ملاقاتیں کرے گی اور ملک میں کھیل کو فروغ دینے کے طریقے اور ذرائع تجویز کرے گی اور ملک میں گیم گورننس پر جاری تعطل سے متعلق اسٹیک ہولڈرز سے بھی تبادلہ خیال کرے گی۔

تازہ ترین