• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سکھر سمیت دیگر اضلاع میں مٹی کا طوفان، بارش، بجلی کا نظام درہم برہم

سکھر (بیورورپورٹ ) سکھر سمیت دیگر اضلاع میں گرد آلود تیز ہوائیں، بارش بجلی اور مواصلات کا نظام درہم برہم ہوکر رہ گیا، 50 سے زائد بجلی کے فیڈر ٹرپ کر گئے، جس کے باعث متعدد علاقے تاریکی میں ڈوب گئے، گرمی کی شدت میں کمی موسم خوشگوار ہوگیا، ترجمان سیپکو امیر احمد بلوچ کے مطابق شدید آندھی طوفان کی وجہ سیپکو کے مختلف علاقوں میں 40 فیڈرز سے صارفین کو بجلی کی فراہمی متاثر ہو رہی ہے۔ 132 کے وی سکھر سائیٹ، بھان سعیدآباد، رسول آباد، گمبٹ، وہی پنڈ، مورو، میں آنے والے 40 فیڈرز سے بجلی کی فراہمی متاثر ہوئی ہے۔ سیپکو کا عملہ متاثرہ علاقوں میں بجلی کی جلد سے جلد بحالی کے لئے مصروف عمل ہے. جتنی جلد ممکن ہوگا تمام متاثرہ فیڈرز سے بجلی کی فراہمی بحال کردی جائے گی۔ متاثرہ علاقوں کے صارفین سے سے تعاون کی درخواست ہے

تازہ ترین