سینئر اداکارہ سیمی راحیل نے ایوارڈ شو کی تقریب میں مغربی طرز کا لباس پہننے والی پاکستانی اداکاراؤں کی کلاس لے لی۔
انہوں نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں آئمہ بیگ اور علیزے شاہ کو مشورہ دیا کہ وہ ہیلز میں چلنے کے بجائے بغیر ہیل کے جوتوں کا ہی انتخاب کر لیتی تو ان کا اعتماد قابلِ دید ہوتا۔
سیمی راحیل نے کہا کہ ایوارڈ شو کی تقریب میں لوگوں کے ملبوسات کے انتخاب کو ہو کیا گیا ہے، کوئی مجھے اس کی تفصیل فراہم کرے گا؟
انہوں نے سوال کیا کہ مغربی لباس پہننے والوں کے پاس کیا اپنی کوئی شناخت باقی نہیں رہ گئی؟
سینئر اداکارہ نے لکھا کہ ’ماڈرن آپ اپنی سوچ اور تعلیم سے بنتے اور دکھتے ہیں ۔‘
سیمی راحیل نے علیزے شاہ کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ ’اگر آپ ہیلز کے بجائے فلیٹ جوتوں میں پریکٹس کرتی تو یقین مانیے آپ زیادہ پُراعتماد دکھائی دیتیں۔
آئمہ بیگ کیلئے سیمی راحیل نے لکھا کہ آپ ڈانس سیکھنے کیلئے کلاسز لیں۔ سینئر اداکارہ نے فلم اسٹار ریشم کے فیشن اور اسٹائل کی تعریف کی۔