• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان ٹیم دورہ ویسٹ انڈیز میں بھی بیٹنگ کوچ کی خدمات سے محروم ہوگی

پاکستان کرکٹ ٹیم کو دورہ ویسٹ انڈیز میں بھی بیٹنگ کوچ کی خدمات حاصل نہیں ہوں گی، یونس خان کے پاکستان کرکٹ ٹیم سے الگ ہونے کے بعد بیٹنگ کوچ کا عہدہ خالی ہے۔

یونس خان نے انگلینڈ روانگی سے تین روز قبل پی سی بی سے اپنی راہِیں جدا کر لی تھیں۔

انگلینڈ میں اس وقت پاکستان ٹیم بیٹنگ کوچ کے بغیر ہے، جبکہ ہیڈ کوچ مصباح الحق ماضی کی طرح یہ ذمہ داریاں نبھارہے ہیں، ان کی معاونت شاہد اسلم کر رہے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی نے ویسٹ انڈیز کے دورے پر بھی کسی کو بیٹنگ کوچ کی ذمہ داریاں نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے، اس طرح قومی ٹیم بیٹنگ کوچ سے محروم رہے گی۔

ذرائع کے مطابق مستقبل کی سیریز کے لیے بیٹنگ کوچ کا فیصلہ بعد میں کیا جائے گا۔

تازہ ترین