نامزد چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس محمد امیر بھٹی نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا، گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے ان سے حلف لیا۔
گورنر ہاؤس لاہور میں نئے چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کی حلف برداری کی تقریب منعقد ہوئی۔
نئے چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کی حلف برداری کی تقریب میں وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار، صوبائی وزراء، جج صاحبان اور انتظامی افسران شریک ہوئے۔
اس موقع پر پنجاب کے وزیرِ اعلیٰ سردار عثمان بزدار نے چیف جسٹس محمد امیر بھٹی کو لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کا منصب سنبھالنے پر مبارک باد دی۔
وزیرِاعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے لاہور ہائی کورٹ کے نئے چیف جسٹس محمد امیر بھٹی کے لیے اپنی نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔