• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان میں کل ملکی تاریخ کا سب سے بڑا تین روزہ مینگو فیسٹول شروع ہو گا

ملتان (سٹاف رپورٹر) ڈی ایچ اے ملتان میں 8سے10جولائی کو پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا مینگو فیسٹول منعقد ہو گا،چاروں صوبوں سے کاشتکار اپنے خطے کے آم کی نمائش کریں گے۔فیسٹول ایم این ایس زرعی یونیورسٹی ،جامعہ زکریا، ڈی ایچ اے اور مینگو ریسرچ انسٹیٹیوٹ ملتان مل کر منعقد کررہے ہیں۔ فیسٹیول کے تینوں دن جامعہ زکریا میٹرو اسٹیشن سے ڈی ایچ اے تک پبلک کی آسانی کیلئے بسیں چلائے گی۔اجلاس میں وائس چانسلر بی زیڈ یو پروفیسر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی، ڈائریکٹر ڈی ایچ اے کرنل ریٹائرڈ انوار تارڑ ، ایم این ایس یونیورسٹی آف ایگری کلچر ملتان کے فیکلٹی ممبرز اور مینگو گرورز ایسوسی ایشن کے نمائندے رانا آصف حیات ٹیپو نے شرکت کی۔
تازہ ترین