• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بالی ووڈ فلم نگری پر طویل عرصے تک راج کرنے والے لیجنڈری اداکار یوسف خان المعروف دلیپ کمار نے آج ہمیشہ کے لیے اپنی آنکھیں بند کرلی ہیں لیکن مداحوں کے دِلوں میں وہ ہمیشہ زندہ رہیں گے۔

برصغیر کے لیجنڈری اداکار دلیپ کمار کی زندگی کی بےشمار حسین یادیں ہیں جنہیں دیکھ کر اداکار کے مداح اور عزیز اُنہیں ہمیشہ اپنے قریب ہی محسوس کریں گے۔

آئیے دلیپ کمار کی زندگی کی نایاب تصویروں پر ایک نظر ڈالیں:

دلیپ کمار 1922ء میں پشاور کے محلےخداداد میں پیدا ہوئے تھے۔

دلیپ کمار نے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز 1944 میں فلم ’جوار بھاٹا‘سے کیا۔

دلیپ کمار نے 65 سے زائد فلموں میں کام کیا۔

دلیپ کمار نے بھارتی فلم انڈسٹری میں اپنی اصل پہچان 1960ء میں تاریخی فلم ’مغلِ اعظم‘ میں شہزادہ سلیم کا کردار ادا کرکے بنائی۔

دلیپ کمار نے بالی ووڈ کو کئی سُپر ہٹ فلمیں دیں جن میں ملن، جگنو، شہید، ندیا کے پار، انداز جوگن، بابل، آرزو، ترانہ، ہلچل، دیدار، سنگدل، داغ، آن، شکست، فٹ پاتھ، امر،اڑن کٹھولا، انسانیت، دیوداس، نیا دور، پیغام، کوہ نور، گنگا جمنا، شکتی، سمیت کئی لازوال فلمیں شامل ہیں۔

دلیپ کمار سال 1966ء  میں سائرہ بانو سے رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئے۔

واضح رہے کہ بالی ووڈ فلم نگری پر طویل عرصے تک راج کرنے والے لیجنڈری اداکار یوسف خان المعروف دلیپ کمار 98 سال کی عُمر میں انتقال کر گئے۔





دلیپ کمار کے انتقال کی خبر اُن کے تصدیق شدہ ٹوئٹر اکاؤنٹ پر اُن کے ترجمان فیصل فاروقی کی جانب سے دی گئی ہے۔

خیال رہے کہ لیجنڈری اداکار دلیپ کمار گزشتہ کئی سالوں سے بیمار تھے جس کی وجہ سے اُنہیں اکثر معائنے کے لیے اسپتال منتقل کیا جاتا تھا۔

دلیپ کمار سانس لینے میں دشواری کی وجہ سے ممبئی کے اسپتال میں زیرِ علاج تھے۔

تازہ ترین