• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دلیپ کمار نے جب نورجہاں کا پنجابی میں انٹرویو لیا

سوشل میڈیا پر دو لیجنڈز نور جہاں اور دلیپ کمار کی ایک ساتھ بیٹھے پنجابی زبان میں باتیں کرتے ہوئے ایک سنہری ویڈیو وائرل ہو رہی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دلیپ کمار پنجابی زبان میں میڈم نورجہاں کا انٹرویو کر رہے ہیں جبکہ اس دوران میڈم نور جہاں بھی انہیں پنجابی میں جواب دے رہی ہیں۔

انٹرویو کے دوران دلیپ کمار کی جانب سے ملکہ ترنم نور جہاں سے گانا سنانے کی بھی فرمائش کی گئی ہے جس پر نور جہاں نے انہیں گانا گا کر سنا یا ہے اور دلیپ کمار کی جانب سے لیے گئے انٹرویو کو اپنے لیے اعزاز قرار دیا گیا ہے ۔

میڈم نور جہاں کا انٹرویو کے دوران کہنا ہے کہ وہ خوش قسمت ہیں کہ اُن کا انٹرویو دلیپ کمار لے رہے ہیں، یہ تاریخ میں پہلی بار ہو رہا ہے کہ دلیپ کمار کسی کا انٹرویو کر رہے ہیں، اس سے قبل دلیپ کمار صاحب نے بس انٹرویو دیئے ہی ہیں۔

میڈم نور جہاں کا کہنا ہے کہ یہ دلیپ کمار کا اُن کے لیے پیار ہے کہ وہ اُن کا انٹرویو لے رہے ہیں اور وہ دلیپ کمار کی جانب سے دیئے گئے اس پیار اور   عزت ہمیشہ یاد رکھیں گی۔

تازہ ترین