سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ میاں صاحب کا ڈومیسائل میرے ڈومیسائل سے بہتر ہے۔
سابق صدر آصف علی زرداری اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیشی کے موقع پر عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔
ایک صحافی نے پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین سے سوال کیا کہ زرداری صاحب! کیا میاں صاحب کو مشورہ نہیں دیں گے کہ وہ بھی آ جائیں؟
آصف علی زرداری نے جواب دیا کہ میں کسی کو مشورہ نہیں دوں گا، جو آنا چاہے آ جائے۔
صحافی نے پھر سوال کیا کہ کیا آپ کو نہیں لگتا کہ میاں صاحب اور آپ کے لیے قانون الگ الگ ہیں؟
سابق صدر نے اس پر جواب دیا کہ میاں صاحب کا ڈومیسائل میرے ڈومیسائل سے بہتر ہے۔