اسلام آباد کی احتساب عدالت میں پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف پارک لین ریفرنس کی سماعت کے دوران ان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست جمع کرائی گئی۔
احتساب عدالت کے جج اعظم خان نے پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف پارک لین ریفرنس کی سماعت کی۔
دورانِ سماعت ملزمان آصف علی زرداری اور عبد الغنی مجید کی حاضری سے 1 روزہ استثنیٰ کی درخواستیں دائر کی گئیں۔
پیپلز پارٹی کے ذرائع کے مطابق آصف علی زرداری کی طبیعت ناساز ہے جس کی وجہ سے انہیں وہیل چیئر کی مدد سے گاڑی میں بٹھاکر زرداری ہاؤس اسلام آباد پہنچایا گیا۔