وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیرِ خزانہ شوکت ترین میڈیکل چیک اپ کے لیے گئے ہیں، وہ پیر کو واپس اپنے دفتر آ جائیں گے۔
وفاقی وزیر خسرو بختیار کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ہم نے 3 سال میں پاکستانی معیشت کی سمت درست کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پچھلےسال 4 بڑی فصلوں کی ریکارڈ پیداوار ہوئی، گندم، چاول، گنا اور مکئی کی ریکارڈفصل ہوئی ہے،روز مرہ کی چیزوں میں استحکام نظر آ رہا ہے۔
وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا یہ بھی کہنا ہے کہ گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی کی خوش خبری لے کر آئے ہیں، گورنر بلوچستان کا فیصلہ اسی ہفتے متوقع ہے۔