بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان نے کہا ہے کہ دلیپ کمار میرے فیورٹ اداکار رہے ہیں، ہمیشہ سے دل میں ان کے ساتھ کرنے کی چاہت رہی۔
زندگی کے مختلف اوقات میں عامرخان نے دلیپ کمار سے متعلق اپنی جذبات کا اظہار کیا، جیسے بھارتی میڈیا نے یکجا کرکے رپورٹ جاری کی ہے۔
انہوں نے ایک موقع پر کہا کہ میں دلیپ کمار (یوسف جی) کا بہت بڑا مداح ہوں۔
عامر خان سے میڈیا نے ایک موقع پر پوچھا کہ آپ 25 سال قبل کس کے ساتھ کام کرنا چاہتے تھے؟
اس پر بالی ووڈ اسٹار نے جواب دیا کہ میں دل میں جن کے ساتھ کام کرنے کا خواب رہا ہے اور چاہت رہی کہ میں دلیپ کمار کے ساتھ کام کروں، وہ میرے فیورٹ اداکار ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ میں بہت مس کرتا ہوں کہ مجھے ان کے ساتھ کام کرنے کا موقع نہیں ملا، ان کا میری زندگی پر بہت اثر ہے، میں انہیں دیکھ کر اداکاری کے حوالے سے بہت کچھ سیکھ سکا۔
عامر خان نے یہ بھی کہا کہ دلیپ کمار میری نظر میں دنیا کے چوٹی کے اداکاروں میں سے ایک ہیں، ان کی ایکٹنگ کمال کی رہی۔