• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لیجنڈ اداکار یوسف خان کے انتقال پر پشاور کے شہری بھی افسردہ



بالی ووڈ کے لیجنڈ اداکار یوسف خان کے انتقال پر پشاور کے شہری بھی افسردہ ہیں، دلیپ کمار کی یادوں کو محفوظ کرنے کے لیے حکومت نے ان کے آبائی گھر کو عجائب گھر میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

بالی ووڈ کے لیجنڈ اداکار دلیپ کمار کے انتقال پر اہل پشاور سوگوار ہیں، کہتے ہیں کہ بالی ووڈ پر راج کرنے والے فلمی ستارے کا دنیا سے رخصت ہونا ناقابل تلافی نقصان ہے۔

دلیپ کمار نے اپنی بے مثال اداکاری کے ذریعے مداحوں کےدلوں پر راج کیا۔

کئی دہائیوں تک بھارتی فلم انڈسٹری پر راج کرنے والے شہنشاہ جذبات 1922 میں پشاور کے علاقہ محلہ خدا داد میں پیدا ہوئے۔ ابتدائی تعلیم قریبی پرائمری اسکول سے حاصل کی۔

خیبر پختونخوا حکومت نے مرحوم دلیپ کمار کے چار مرلہ آبائی گھر کو اپنی تحویل میں لیتے ہوئے اسے میوزیم بنانے کا اعلان کیا ہے۔ گھر مالک مکان سے 80 لاکھ روپے میں خریدا گیا۔

دلیپ کمار کو اپنے آبائی شہر اور ہندکو زبان سے خاص لگاؤ تھا وہ بوسکی کی قمیض، تلے والی چپل اور قراقلی ٹوپی پہننا پسند کرتے تھے۔

دلیپ کمار 1998 میں اپنے آخری دورہ پاکستان کے موقع پر آبائی گھر دیکھنا چاہتے تھے تاہم مداحوں کے ہجوم کے باعث ایسا ممکن نہ ہوسکا۔

تازہ ترین