• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مکران کو ایران سے بجلی بحال‘ بیشتر علاقے تاریکی میں ڈوبے رہے

گوادر (آن لائن ) ایران نے مکران کی بجلی بحال کردی،70میگاواٹ میں دس میگاواٹ کی سپلائی سے مکران کے بیشتر علاقوں میں بجلی بحال نہ ہوسکی ،ایرانی حکام کی جلد بحالی کی یقین دہانی‘ پاکستان اور ایران نے2002میں34میگاواٹ کا معاہدہ کیا تھا،اس سلسلے میں کیسکو چیف بلوچستان نے بذریعہ ٹیلی فونک بتایا کہ ایران نے ابھی صرف دس میگاواٹ بجلی کی سپلائی بحال کی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ایرانی حکام نے یقین دہانی کرائی ہے کہ رات بارہ بجے کے بعد 70میگاواٹ بجلی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔اس وقت ہمیں ایران سے صرف دس میگاواٹ بجلی مل رہی ہے۔

تازہ ترین