• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان میں قیام امن کیلئے پاک فوج نے اہم کردار ادا کیا ‘ ڈاکٹر تنویر زمانی

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)معروف سیاستدان و تجزیہ نگار ڈاکٹر تنویر زمانی نے  بلوچستان میں امن و امان کی بحالی میں افواج پاکستان کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ جہاں افواج پاکستان نے بلوچستان کو پرامن بنایا  وہیں  جامعہ بلوچستان نے بھی شعوری بنیادوں پر ‘‘نیشن بلڈنگ‘‘ کا کام کیا جس کی بدولت آج قوم ترقی کی منازل طے کررہے ہے۔ یہ باتیں انہوں نے جامعہ بلوچستان کے دورے کے موقع پر گفتگو میں کہیں انہوں نے کہا کہ اب نئی نسل یہ سمجھ چکی ہے کہ پاکستان کو اقوام عالم میں بلند مقام دلانے کیلئے ہمیں جدید بنیادوں پر کام کرنا ہوگا۔ آج مجھے خوشی ہے کہ جامعہ بلوچستان کے طلباء و طالبات میدان عمل میں موجود ہیں اور صوبہ سمیت ملک بھر کی بہتری کیلئے کردار ادا کررہے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ بھارت نے بلوچستان میں تخریبی کارروائیوں  کو ہوا دی انہوں نے کہا کہ  بلوچستان مکمل طور پر پرامن ہے یہاں کے رہنے والے اتنے ہی پاکستانی ہیں جتنے پنجاب، سندھ یا کے پی کے کے لوگ ہیں مجھے بلوچستان آ کر اچھا لگا میں دُنیا بھر میں رہنے والے پاکستانیوں سے اپیل کرتی ہوں کہ وہ بلوچستان آئیں زمینی حقائق دیکھیں یہاں ویسا کچھ نہیں ہے جو بیرونی میڈیا پر ہمیں دکھایا جاتا تھا۔
تازہ ترین