پاکستان کے معروف اداکار و میزبان یاسر حسین کی جانب سے اہلیہ، معروف اداکارہ اقراء عزیز کی نئی تصویر شیئر کی گئی ہے جو کہ انٹرنیٹ پر وائرل ہو گئی ہے ۔
جیو انٹرٹینمنٹ کے بلاک بسٹر ڈرامہ سیریل ’خدا اور محبت ‘ کے تیسرے سیکوئل میں مرکزی کردار ادا کرنے والی اداکارہ اقراء عزیز اور اداکار و میزبان یاسر حسین کے ہزاروں مداح اُنہیں سوشل میڈیا پر فالو کر رہے ہیں اور ان دونوں کی جانب سے آنے والی ہر نئی پوسٹ کو پسند بھی کرتے ہیں۔
اقراء عزیز اکثر و بیشتر اپنی نئی تصویریں اور گھومتے پھرتے بنائے گئے وی لاگز مداحوں کے ساتھ شیئر کرتے رہتے ہیں۔
یاسر حسین کی جانب سے اقراء عزیز کی ایک نئی تصویر انسٹا گرام کی اسٹوری پر شیئر کی گئی ہے جس میں اقراء عزیز سیاہ ٹی شرٹ پہنے ہوئے کرسی پر بیٹھی ہیں۔
تصویر میں یاسر حسین کا پالتو کتا تیجا بھی دیکھا جا سکتا ہے۔
اقراء عزیز کی یہ تصویر سوشل میڈیا پر خوب گردش کر رہی ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان شوبز انڈسٹری کی مقبول جوڑی اقراء عزیز اور یاسر حسین کی جانب سے سوشل میڈیا پر اعلان کیا تھا کہ ان کے ہاں رواں ماہ جولائی میں پہلے بچے کی آمد متوقع ہے۔
یاسر حسین نے اقراء عزیز سے اظہارِ محبت 2019ء کے ایک ایوارڈ شو میں کیا تھا جس کے بعد دونوں نے سال 2019ء کی 28 دسمبر کو شادی کر لی تھی۔