• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران کے رابطے خوش آئند، امید ہے افغان فریقین فائدہ اٹھائیں گے، پاکستان

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) پاکستان نے افغان فریقوں کیساتھ ایران کے رابطوں کا خیرمقدم کیا ہے تاکہ مذاکرات کے ذریعے سیاسی حل ممکن ہوسکے انہوں نے کہا کہ ایران کےرابطے خوش آئند،امیدہے افغان فریقین فائدہ اٹھائیں گے۔ 

تہران کیلئے طالبان اور افغان حکومت وفود کے دورے سے متعلق ذرائع ابلاغ کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے دفترخارجہ کے ترجمان زاہد حفیظ چوہدری نے کہاکہ پاکستان افغان امن عمل میں تہران کے کردار کو اہم سمجھتا ہے۔ 

انہوں نے کہاکہ پاکستان کی طرح ایران افغانستان کا پڑوسی ملک ہے اور لاکھوں افغان پناہ گزینوں کی میزبانی کررہا ہے ۔ترجمان نے اس امید کا اظہار کیاکہ افغان جماعتیں اس موقع سے فائدہ اٹھائیں گی اور ایک اجتماعی ، وسیع البنیاد اور جامع سیاسی حل نکالیں گی۔

تازہ ترین