سکھر کے نواحی علاقے صالح پٹ میں نارا کینال سے نکل کر مگر مچھ نے نہر پر آنے والی ماں بیٹی پر حملہ کردیا۔
مگرمچھ نے ناراکینال آرڈی 115 کے مقام پر ماں بیٹی پر حملہ کیا، ماں نےبھاگ کرجان بچائی، 4سال کی بچی کو مگرمچھ نہر میں لےگیا۔
علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ بچی پر حملہ کرنے والا مگر مچھ 16 فٹ سے زائد لمبا تھا ، مگر مچھ آئے دن پانی سے نکل کر قریبی آبادی پرحملہ کردیتے ہیں۔
علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ اطلاع ملنے کے باوجود وائلڈ لائف یا انتظامیہ کا کوئی اہلکار نہیں پہنچا۔