• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاردہ: مریم نواز کو کشمیری کپڑوں اور جیولری کا تحفہ

سابق وزیرِ اعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کو کنٹرول لائن پر واقع وادی نیلم کے تاریخی مقام شاردہ میں مقامی خواتین کی جانب سے کشمیری کپڑے اور جیولری کا تحفہ دیا گیا ہے۔

اس موقع پر شاردہ کی مقامی خواتین نے مسلم لیگ نون کی نائب مریم نواز کو کشمیری ہار بھی پہنایا۔

واضح رہے کہ آزاد کشمیر میں مسلم لیگ نون کی انتخابی مہم جاری ہے جس کے سلسلے میں نائب صدر مسلم لیگ نون، سابق وزیرِ اعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کنٹرول لائن پر واقع وادی نیلم کے تاریخی مقام شاردہ حلقہ ایل اے 25 نیلم 1 میں جلسے سے خطاب کریں گی۔


مریم نواز کا خطاب سننے کے لیے کارکن پرجوش ہیں، جلسہ گاہ کو نون لیگ کے جھنڈوں اور رنگ برنگے بینروں سے سجادیا گیا ہے۔

پاکستان مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز انتخابی مہم کے سلسلے میں آزاد کشمیر میں موجود ہیں۔

خیال رہے کہ یہ حلقہ شاردہ ایل اے 25 نیلم 1 مسلم لیگ نون کے نامزد امیدوار اسپیکر قانون ساز اسمبلی شاہ غلام قادر کا ہے۔

تازہ ترین