• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی انڈر 23 فٹ بال چیمپئن شپ: خیبر پختونخوا فالکنز کوارٹر فائنل میں

قومی انڈر 23 فٹ بال چیمپیئن شپ میں خیبر پختونخوا فالکن نے سندھ قلندرز کو صفر کے مقابلے میں دو گول سے شکست دے کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی جبکہ بلوچستان بازیگر اور پنجاب واریئرز کی ٹیموں کے درمیان میچ بغیر کسی گول کے برابر رہا۔

کنج فٹ بال ہاؤس گراؤنڈ ایبٹ آباد میں کھیلی جان والی چیمپئن شپ میں سندھ قلندرز اور خیبر پختونخوا فالکن کی ٹیموں کے درمیان کھیلے گئے میچ میں وقفے تک کے پی فالکن کو دو گول کی برتری حاصل تھی۔ 

خیبر پختونخوا فالکن کی جانب سے حارث اور فیاض نے ایک، ایک گول کیا، جبکہ سندھ قلندرز کے کھلاڑیوں نے مارجن کم کرنے کی بھر پور کوشش کی لیکن ناکام رہے۔

دوسرے میچ میں بلوچستان بازیگر اور پنجاب واریئرز کی ٹیموں کے درمیان میچ بغیر کسی گول کے برابر رہا۔

میچ میں کے پی کے فٹ بال ایسوسی ایشن کے رکن واجد خان جدون مہمان خصوصی تھے۔

اس موقع پر پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے سیکریٹری جنرل نوید اکرم اور ٹورنامنٹ ڈائریکٹر ارشد عمر ضیاء کے علاوہ شائقین کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔

تازہ ترین