• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلاول کی امریکا روانگی، PP کی حکومت میں فکر مندی پیدا کرنیکی کوشش

اسلام آباد( فاروق اقدس/ نامہ نگار خصوصی) پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو آزادکشمیر میں انتخابی مہم ادھوری چھوڑ کر امریکہ روانہ ہوگئے ہیں، اسلام آباد میں بلاول بھٹو کے دورہ امریکہ میں مصروفیات اور مقاصد کے بارے میں پیپلزپارٹی کے حلقے خاموشی اختیار کر کے حکومتی حلقوں میں تجسس اور فکر مندی پیدا کرنے کی کوشش کررہے ہیں اوررازداری کے انداز میں اتنا ضرور کہتے ہیں کہ صدر جوبائیڈن اور آصف علی زرداری کے درمیان تعلق انکے صدر بننے سے پہلے کا ہے ’’آگے آپ خود سمجھدار ہیں‘‘۔ یاد رہے کہ آصف زرداری کے دور صدارت میں جب امریکی صدر جوبائیڈن نے نائب صدر کی حیثیت سے پاکستان دورہ کیا تھا تو اس وقت یہ بات یقینی تھی کہ امریکا کے آئندہ صدر وہی ہونگے اس لئے صدر زرداری نے وزیراعظم یوسف رضا گیلانی اور متعلقہ حکام کو ان کی شاندار پذیرائی اور پروٹوکول دینے کی ہدایت کی تھی۔ اطلاعات کے مطابق صدر زرداری اور جوبائیڈن کے درمیان ملاقاتوں کے طے شدہ دورانیے میں نہ صرف اضافہ کیاگیا بلکہ ’’ون آن ون‘‘ ملاقات بھی قطعی طور پر ’’ان کیمرہ‘‘ تھی۔

تازہ ترین