پاکستان فلم و ٹی وی انڈسٹری کے معروف اداکار فیروز خان کی سالگرہ کے موقع پر اُن کے بچپن کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
فیروز خان کی سالگرہ کے موقع پر اُن کی بڑی بہن اور اداکارہ حمیمہ ملک نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اداکار کے بچپن کی تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ برگر کھاتے نظر آرہے ہیں۔
اس کے ساتھ ہی حمیمہ ملک نے فیروز خان اور اپنی وہ تصویر بھی شیئر کی ہے جو اداکار کی شادی کی تقریب میں لی گئی تھی۔
حمیمہ ملک نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں اپنے بھائی فیروز خان سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ ’تُم میری دُنیا ہو۔‘
اداکارہ نے لکھا کہ ’اللّہ تعالیٰ تمہیں ہمیشہ اپنے حفظ و امان میں رکھے اور ہمیشہ میرے ساتھ اور میرے پاس رکھے، آمین۔‘
اُنہوں نے مزید لکھا کہ ’میرے بھائی فیروز خان کو سالگرہ بہت بہت مبارک ہو۔‘
حمیمہ ملک کی جذباتی پوسٹ پر شوبز ستاروں اور فیروز خان کے مداحوں کی جانب سے اُنہیں سالگرہ کی مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔