• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلم و ٹی وی انڈسٹری کے معروف اداکار فیروز خان 12ویں صدی کے مسلمان اسکالر ، شاعر اور فلسفی ابن عربی سے متاثر ہوگئے۔

اس ضمن میں فیروز خان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کا رُخ کیا اور دُنیا بھر میں مقبول تُرک سیریز ’ارطغرل غازی‘ کے معروف کردار ابنِ عربی کی تصویر شیئر کی۔


فیروز خان کی جانب سے شیئر کی جانے والی تصویر پر ابنِ عربی کا مشہور قول بھی تحریر ہے۔

ابن عربی کا قول کچھ یوں ہے:

بہادری کے راستے میں تنہائی لازمی دوست ہے

فیروز خان نے ابن عربی کا قول شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا ’اللّہ ہو۔‘

اداکار نے یہ معنی خیز پوسٹ صرف دو گھنٹے قبل ہی انسٹاگرام پر شیئر کی ہے جسے اب تک 59 ہزار سے زائد صارفین لائک کرچکے ہیں۔

 واضح رہے کہ فیروز خان نے 2014 میں ڈرامہ سیریل ’چپ رہو‘ میں اداکاری کرکے شوبز کی دنیا میں باقاعدہ قدم رکھا تھا جس کے بعد انہوں نے متعدد ڈراموں میں کام کیا۔

اُنہوں نے 2016 میں فلم ’زندگی کتنی حسین ہے‘ میں اداکاری کرکے فلمی دنیا میں انٹری دی تھی۔

تازہ ترین