کراچی (اسٹاف رپورٹر)اسلام آباد ٹائیگرز اور خیبر ایگلز نے قومی انڈر 23 فٹ بال چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں جگہ بنالی ایبٹ آباد میں تیسرے کوارٹر فائنلمیں اسلام آباد ٹائیگرز نے بلوچستان زورآور کو1-0گول سے شکست دی،واحد گول84ویں منٹ میں نوفلحسین نےکیا۔ دوسرے میچ میں سندھ سینٹس کو خیبر ایگلز سے 2-1 گول سے شکست ہوئی ۔