• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کا مشورہ خوش آئند، ڈکٹیشن ناقابل قبول ہوگی، افغان طالبان

اسلام آباد(نمائندہ جنگ)افغان طالبان نے افغانستان میں جاری امن عمل میں پاکستان کی ’ڈکٹیشن‘ کو قبول کرنے سے انکار کرتے ہوئے واضح کیا کہ افغانستان میں رونما ہونے والی نئی سیاسی صورتحال میں اسلام آباد کے مشوروں کا خیر مقدم کریں گے

پاکستان کا مشورہ خوش آئند ہے لیکن کسی بھی قسم کی کسی سے کوئی ڈکٹیشن ناقابل قبول ہوگی،امریکی افواج کے نکلنےکے بعد ترکی کی افغانستان میں موجودگی کوتوسیع دینے کا فیصلہ قابل نفرت ہے،عرب نیوز کی رپورٹ کے مطابق طالبان کے ترجمان سہیل شاہین نے کہا ہے کہ کسی بھی قسم کی ہدایت قبول کرنا ہمارے قوانین کے خلاف ورزی ہے۔

سہیل شاہین نے امید ظاہر کی کہ ہم پاکستان کے ساتھ اچھےتعلقات کے خواہاں ہیں کیونکہ وہ ایک اسلامی برادر اور پڑوسی ملک ہے جبکہ ان کے ساتھ ہماری ثقافتی، مذہبی اور تاریخی اقدار مشترک ہیں‘۔

امریکی فوجیوں کے انخلا کے بعد پاکستان تحریک طالبان )ٹی ٹی پی) کے کردار سے متعلق سوال کے جواب میں سہیل شاہین نے واضح کیا کہ ہم کسی گروہ یا فرد کو افغانستان کی سرزمین کسی دوسرے ملک کے خلاف استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیں گے اور یہ ہی ہماری پالیسی ہے ۔

تازہ ترین