• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آپ کے مسائل اور اُن کا حل

سوال:۔ جو قربانی ہم اپنے مرحومین کی طرف سے کرتے ہیں یا مسلمانوں کی اکثریت پیغمبر دوجہاںﷺ کی طرف سے قربانی کرتی ہے ۔کیا ایسی قربانیوں کا گوشت صدقہ کرنا ضروری ہے یا خود بھی کھاسکتےہیں ؟

جواب۔ قربانی کا گوشت خود استعمال کرسکتے ہیں، البتہ منت کی قربانی کا اور وصیت کی قربانی کا گوشت صدقہ کرنا ضروری ہے، مسلمان جو نبی کریمﷺ کی طرف سے یا اپنے مرحومین کی طرف سے قربانی کرتے ہیں ،وہ نفلی قربانی ہوتی ہے ۔اس کا گوشت خود قربانی کرنے والا استعمال میں لاسکتا ہے۔

علومِ دینیہ کی معروف درس گاہ ’’جامعۃ العلوم الاسلامیہ بنوری ٹاؤن‘‘ کے مہتمم، معروف عالمِ دین مولانا سیّد سلیمان یوسف بنوری تحریکِ ختمِ نبوت کے ممتاز راہ نما، بلند پایہ عالمِ دین، شیخ الحدیث علّامہ سیّد محمد یوسف بنوریؒ کے صاحب زادے ہیں۔ حسبِ روایت، جامعہ کے سابق مہتمم حضرت مولانا ڈاکٹر عبدالرزاق اسکندرؒ کے سانحۂ ارتحال کے بعد (جو بلاشبہ، دینی حلقوں اور علمی دنیا کا ناقابلِ تلافی نقصان ہے) آپ روزنامہ جنگ اقرأ اسلامی صفحہ کے مقبولِ عام سلسلے ’’آپ کے مسائل اور ان کا حل‘‘کے حوالے سے دینی و شرعی مسائل کے جوابات تحریر کریں گے۔

تازہ ترین