اسلام آباد (نمائندہ جنگ) مسلم لیگ (ن)کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں زیر سماعت ایون فیلڈ ریفرنس میں حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کر دی۔ جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اخترکیانی پرمشتمل ڈویژن بنچ آج ریفرنس میں سزا کے خلاف اپیلوں کی سماعت کرے گا۔