• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کی متنازع ٹک ٹاکر اور اداکارہ حریم شاہ پاکستان کے برادر ملک تُرکی میں سیر و تفریح میں مصروف ہیں۔

ترکی کے تاریخی و سیاحتی مقامات کی سیر کے دوران بنائی گئی ویڈیوز وہ اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کررہی ہیں اور مداحوں کو اپنی مصروفیات سے آگاہ بھی کررہی ہیں۔


انہوں نے استنبول کے صاف ستھرے سمندر میں کشتی پر بیٹھے آس پاس کے نظارے کرتے ویڈیوز شیئر کی ہیں۔

شیئر کردہ ٹک ٹاک ویڈیوز میں عاطف اسلم اور گل پانڑہ کا مقبول ترین گیت بطور بیک گراؤنڈ میوزک لگایا گیا ہے۔


انہوں نے استنبول میں التقسیم اسکوائر پر مقبول ترین آئسکریم شاپ کا بھی دورہ کیا۔

واضح رہے کہ ٹک ٹاکر حریم شاہ گزشتہ دنوں ایک بار پھر خبروں کی زینت بنی ہوئی تھیں، انہوں نے اپنی شادی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ اُن کے شوہر پیپلز پارٹی کے رکنِ سندھ اسمبلی اور جانی مانی شخصیت ہیں۔

حریم شاہ نے جس رکنِ سندھ اسمبلی سے شادی کی اس کا نام تو تاحال نہیں بتایا، ان کا کہنا تھا کہ وہ جلد اپنے شوہر کا نام ظاہر کر دیں گی۔

تازہ ترین