• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دنیا: کورونا وائرس سے اموات 40 لاکھ 76 ہزار سے متجاوز

دنیا کا کوئی خطہ کورونا وائرس کی موذی وباء سے محفوظ نہیں، اس کے مریضوں اور اس کے باعث اموات میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 18 کروڑ 93 لاکھ 18 ہزار 691 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے اموات 40 لاکھ 76 ہزار 935 ہو گئیں۔

کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 1 کروڑ 23 لاکھ 59 ہزار 376 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 79 ہزار 384 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 17 کروڑ 28 لاکھ 82 ہزار 380 کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات کے اعتبار سے 10 سرِ فہرست ممالک میں 33 کروڑ سے زائد آبادی کا حامل امریکا تا حال پہلے نمبر پر ہے جہاں اس وائرس سے اب تک 6 لاکھ 23 ہزار 838 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 3 کروڑ 48 لاکھ 48 ہزار 68 ہو چکی ہے۔

کورونا وائرس کے امریکا میں 48 لاکھ 99 ہزار 930 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 4 ہزار 702 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 2 کروڑ 93 لاکھ 24 ہزار 300 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔

1 ارب سے زائد آبادی والا ملک بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے دوسرے نمبر پر ہے، جہاں اس وائرس سے 4 لاکھ 12 ہزار 19 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس سے متاثرہ 3 کروڑ 9 لاکھ 87 ہزار 880 مریض سامنے آ چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی اس فہرست میں برازیل تیسرے نمبر پر ہے تاہم یہ اموات کے حوالے سے فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے، جہاں اس جان لیوا وائرس سے 5 لاکھ 37 ہزار 498 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس کے متاثرہ مریضوں کی تعداد 1 کروڑ 92 لاکھ 9 ہزار 729 ہو گئی۔

کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 1 لاکھ 46 ہزار 69 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 58 لاکھ 82 ہزار 295 ہو چکی ہے۔

فرانس میں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 1 لاکھ 11 ہزار 413 ہو چکی ہیں، جہاں اس کے اب تک کل کیسز 58 لاکھ 29 ہزار 724 رپورٹ ہوئے ہیں۔

ترکی میں کورونا وائرس سے اموات 50 ہزار 367 تک جا پہنچی ہیں جبکہ کیسز 55 لاکھ 151 ہو چکے ہیں۔

برطانیہ میں کورونا وائرس کے باعث اموات کی تعداد 1 لاکھ 28 ہزار 530 ہو گئی جبکہ کیسز کی تعداد 52 لاکھ 33 ہزار 207 ہو چکی ہے۔

ارجنٹینا میں کورونا وائرس کی وباء سے اموات 1 لاکھ 250 ہو گئیں جبکہ اب تک اس کے 47 لاکھ 2 ہزار 657 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں۔

کولمبیا میں کورونا وائرس 1 لاکھ 14 ہزار 337 زندگیاں نگِل چکا ہے، جبکہ اب تک اس موذی وباء کے 45 لاکھ 65 ہزار 372 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

اٹلی اس فہرست میں 10 ویں نمبر پر پہنچ گیا ہے جہاں کورونا وائرس سے کُل اموات کی تعداد 1 لاکھ 27 ہزار 831 ہو گئی جبکہ اس کے کل کیسز 42 لاکھ 75 ہزار 846 ہو گئے۔

سعودی عرب اسی فہرست میں 45 ویں نمبر پر پہنچ چکا ہے جہاں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 8 ہزار 20 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ مملکت میں کورونا مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 4 ہزار 960 تک جا پہنچی ہے۔

1 ارب 43 کروڑ سے زائد آبادی والے ملک چین میں کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آیا تھا، چین اس فہرست میں 102 نمبر پر پہنچ چکا ہے، جہاں کورونا مریضوں کی تعداد 92 ہزار 147 ہو چکی ہے جبکہ کُل ہلاکتوں کی تعداد 4 ہزار 636 پر رکی ہوئی ہے۔

سماجی فاصلے، ماسک کو نظر انداز کرنے اور ایس او پیز کی خلاف ورزیوں سے پاکستان میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر کے باعث ہلاکت خیزیوں اور اس کے کیسز میں اضافے کا سلسلہ ایک بار پھر جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 47 کورونا مریض انتقال کر گئے۔

پاکستان کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 30 ویں نمبر پر پہنچ چکا ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 2 ہزار 545 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 47 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، مزید 1 ہزار 30 کورونا مریض شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز کی شرح5اعشاریہ 2 فیصد ہو گئی۔

ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والے افراد کی مجموعی تعداد 22 ہزار 689 ہو گئی جبکہ کُل کورونا مریضوں کی تعداد 9 لاکھ 81 ہزار 392 ہو چکی ہے۔

ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے کُل 42 ہزار 330 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 2 ہزار 336 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ کُل 9 لاکھ 16 ہزار 373 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 48 ہزار 910 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کُل 1 کروڑ 52 لاکھ 48 ہزار 785 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔

پاکستان بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 5 لاکھ 35 ہزار 957 افراد کو کورونا وائرس کی ویکسین دی گئی، جبکہ اب تک کُل 2 کروڑ 10 لاکھ 76 ہزار 550 کورونا ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں۔

تازہ ترین